17 دسمبر 2011 - 20:30

آل سعود کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے منطقۃالشرقیہ کے ایک شیعہ عالم دین کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق منطقۃالشرقیہ کے عوام سعودی فورسزکے ہاتھوں شیعہ عالم دین کے اغوا کے منصوبے کی اطلاع پا کر ان کی حمایت کے لئے اکٹھے ہوگئے اور سعودی فورسز کے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنایا۔شیعہ عالم دین کے اغوا کی اس ناکام کوشش کے بعد القطیف کے عوام نے پرسوں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔جزیرة العرب میں ذرائع نے بتایا کہ آل سعود سے وابستہ بعض سرکاری اہلکاروں نے منطقۃالشرقیہ کے نامور عالم دین شیخ نمر کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے ہمراہ آنے والے افراد کی مزاحمت اور سرکاری غنڈون کے خفیہ مورچے کے سامنے نوجوانوں کے اجتماع کی وجہ سے یہ سازش ناکام ہوگئی۔آل سعود کے ذرائع ابلاغ نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ "شیخ نمر پر قاتلانہ حملے کا خطرہ موجود ہے" جس کے بعد مبصرین نے اس سعودی تشہیری مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آل سعود نے گویا ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کی ذمہ داری نامعلوم افراد پر عائد کرنے کے لئے یہ مہم چلائی گئي ہے۔سرکاری غنڈے العوامیہ کے علاقے میں شیخ نمر النمر کی رہائشگاہ اور مسجد امام حسین (ع) کے درمیان راستے میں ایک غیر گنجان آباد مقام پر گھات لگائے بیٹھے تھے۔واضح رہے کہ شیخ نمر النمر اصلاح پسند عالم دین کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ سعودی عرب میں بھی جمہوری ملکوں کی مانند منتخب جمہوری اداروں کا ہونا لازمی ہے، اور آل سعود کے گماشتوں نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ انہیں اغوا کرنے کی کوششیں کی ہیں جبکہ کئی شیعہ علماء آج بھی مقدمہ چلائے اور جج کے سامنے پیش کئے بغیر آل سعود کے اذیتکدوں میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔

...........

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

شیعہ عالم کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش / متعدد خبریں اور رپورٹیں